Poet Name: Qateel
Shafai Poet
Poetry Photo
Edited by: M. Hayat
Poetry
Genre(s): Love Poetry, Good Gazal, Sad Poetry
Gazal Lyric: Nah
Jane Kin Adaon Se Luhbha Lia Gia Muje
Poetry
in Urdu:
شاعر قتیل شفائی
نہ جانے
کن اداؤں سے لبھا لیا گیا مجھے
قتیل میرے
سامنے چُرا لیا گیا مجھے
کبھی جو
ان کے جشن میں سیاہیاں بکھر گئیں
تو روشنی
کے واسطے جلا لیا گیا مجھے
براہِ راست
رابطہ نہ مجھ سے تھا قبول انہیں
لکھوا کے
خط رقیب سے بلا لیا گیا مجھے
جب ان کی
دید کے لیے قطار میں کھڑا تھا میں
قطار سے
نہ جانے کیوں ہٹا لیا گیا مجھے
میں روندنے
کی چیز تھا کسی کے پاؤں سے مگر
کبھی کبھی
تو زلف میں سجا لیا گیا مجھے
سوال تھا
وفا ہے کیا جواب تھا کہ زندگی
قتیل پیار
سے گلے لگا لیا گیا مجھے